Benazir Income Support 78

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے کرنے والے سکول استاد پر حملہ

راولپنڈی:تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود میں نامعلوم افراد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سروے کرنے والے سکول استاد پر حملہ کر دیا،واقعہ کے اندراج کے لیئے اساتذہ کے حقوق کے لیئے کام کرنے والی تنظیم سمیت افسران نے تھانہ نیو ٹاؤن میں درخواست جمع کرادی ہے،ادھر پنجاب ٹیچرز یو نین نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر دیا ہے،اور سروے ٹیموں کو سکیورٹی فراہم کرنے تک ڈیوٹی نہ دینے کا اعلان کردیاہے،اس ضمن میں معلوم ہواہے کہ خیابان سرسید سکول کے فضل خالق نامی استاد سروے کر رہے تھے کہ نامعلوم نے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا کیا گیا جس کا مقدمہ درج کر ونے کے لیے نیو ٹاؤن تھانے میں محکمہ تعلیم کے آفیسر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راولپنڈی اخلاق احمد، ہیڈ ماسٹرملک سجاد، فرمان عباسی اور اساتذہ کی کثیر تعداد پہنچ گئی اس موقع پر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے صدر طاہر محمود راجہ کی ہدایت پر راولپنڈی (سٹی)کے صدر راجہ سعادت حبیب،سینئر نائب صدر صابر اعوان بھی موقع پر پہنچ گئے،ادھر پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماؤں راجہ طاہر محمود، سید حامد علی شاہ،راجہ شاہد مبارک، ملک ظہیر الدین بابر، زاہد صابر ستی و دیگر نے اپنا موقف اپنا یا ہے کہ اگر مذکورہ ٹیچر پر تشدد کرنے والے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے سخت سے سخت کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو کل سے تمام اساتذہ جو سروے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں وہ مکمل بائیکاٹ کریں گے۔