Corona vaccine 40

وفاقی حکومت کا اساتذہ کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اساتذہ کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے ترجمان وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ این سی او سی کو صوبوں کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے، جب کہ اساتذہ کی ویکسینیشن کے لیے صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلے لکھ دئیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ تعلیمی شعبے کا نقصان کم کرنے کیلئے اساتذہ اور امتحانی عملے کی جلد ویکسینیشن کی جائے گی، اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کی ویکسینیشن 5 جون تک مکمل کرلی جائے، اور امتحانات شروع ہونے سے قبل امتحانی عملہ اور اسپورٹنگ اسٹاف کو ویکسین لگائی جائے گی۔