Vaccination centers 72

،،،اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں نے ویکسینیشن سنٹرز کا دورہ،،،

کوٹلی ستیاں: اسسٹنٹ کمشنر کوٹلی ستیاں نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال، کوٹلی ستیاں اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں قائم کورونا ویکسینیشن سنٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویکسینیشن سنٹرز میں موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور موجود عملہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ویکسینیشن سنٹرز میں موجود شہریوں سے بھی گفتگو بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ ویکیسنشن سنٹرز میں شہریوں کیلئے سماجی فاصلہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے اور ویکیسنشن لگانے کے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔