Martyr 61

ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا ۔ رائے مظہر اقبال

راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے 27رمضان المبارک کوشہید ہونے والے ٹریفک وارڈن شاہد سرور شہیدسمیت ٹریفک پولیس میں دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے تمام شہداءکی بیواﺅں اور بچوں کوتحائف اور عیدی دی۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ میری دلی خواہش تھی کہ شاہد سرور شہید کی یاد میںایک دعائیہ تقریب کی جائے جس میںٹریفک وارڈن کی قربانی کو یاد کرنے کے ساتھ ان کے والدین ،بیوہ اور بچوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے مگر کورونا وائرس کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظراوراحتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا جاسکا،تا ہم شاہد سرور شہید آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے جس نے فرض کی ادائیگی کی خاطر جان دے کر ہمارے لیے ایک مثال قائم کر دی دوران ڈیوٹی ہمیشہ ایمانداری سے اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری کی اور قانون کے نفاذ کے لیے جرات اور بہادری سے روزہ کی حالت میں اپنی جان قربان کر دی لیکن قانون کے نفاذ کویقینی بنا گیا۔شہید کی ایمانداری، جانفشانی اور بہادری سٹی ٹریفک پولیس اور محکمہ پولیس کے لیے مشعل راہ ہے ،شاہد سرور شہید ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام افسران و جوان اس ملک کے لیے شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور ان کی فیملی کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گاقوم کے ان عظیم بیٹوں کی قربانیوں کو کبھی رائگاں نہیں جانے دیا جائے گاجنھوں نے اس ملک کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ۔