Firing 34

صادق آباد پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی:صادق آباد پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم نے چند روز قبل اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پرفائرنگ کی تھی جس سے اے ایس آئی اورکانسٹیبل زخمی ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ملزم دانش نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس میں ندیم اے ایس آئی اور کانسٹیبل نجیب زخمی ہوئے،ملزم دانش و دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جو ریڈز میں مصروف تھیں،ملزم دانش نے اے ایس پی نیوٹاون آفس خود پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے جن کو جلد گرفتار کیا جائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔