City Traffic Police 89

سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک سٹاف نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی۔

راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس کے ٹریفک سٹاف نے انسانیت کی اعلی مثال قائم کر دی۔شہری کی طرف سے خون کے عطیہ کی اپیل پرہسپتال پہنچ گئے اور بڑھ چڑھ کے حصہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ٹریفک سٹاف نے ایک شہری کی طرف سے بیمار والد کی زندگی کے لیے خون کے عطیہ کی اپیل کی گئی تھی جس پر ٹریفک پولیس کے سٹاف کی کثیر تعدادہسپتال پہنچ گئی اورانسانیت کی اعلی مثال کرتے ہوئے مریض کی زندگی بچانے کے لیے خون کا عطیہ پیش کیا ۔خون کا عطیہ دینے والوں میں ڈی ایس پی ٹریفک اڈیالہ عامر مشتاق ، ڈی ایس پی ٹریفک فیصل بشیر ، ٹریفک وارڈن کاشف ،ماجد،اصغر ،حفیظ ، طلعت ، یاور ، ظفر ،ریحان اور ٹریفک وارڈن شیکیب الحسن شامل تھے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ٹریفک سٹاف کے اس جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی پولیس عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی زندگی بچانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے ، ہمیں سال میں 2سے 3بار خون کا عطیہ دینا چاہیے۔خون کا عطیہ دینا در اصل جسم کی زکوة کا حصہ ہے کیونکہ خون دینے کا عمل کسی کی زندگی بچانے کے ساتھ بہت سی بیماریوں سے بھی بچاتا ہے۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے خون کا عطیہ دینے والے ٹریفک سٹاف کی حوصلہ افزائی کے لیے ان میں تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔