Traffic Headquarters 30

ٹریفک ہیڈ کواٹر سمیت تمام ٹریفک چوکیوں میں ایک بار پھر کورونا اینٹی وائرس سپرے کروایا جائے

راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے انسپکٹر ہیڈکواٹر کو احکامات جاری کیے کورونا وائر س کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ٹریفک ہیڈ کواٹر سمیت تمام ٹریفک چوکیوں میں ایک بار پھر کورونا اینٹی وائرس سپرے کروایا جائے ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے انسپکٹر ہیڈ کواٹر سمیت تمام سرکل انچارجز کو احکامات جاری کیے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر ٹریفک ہیڈ کواٹر سمیت ضلع بھر کی 18ٹریفک چوکیوں میں روزانہ کی بنیاد پر اینٹی کورونا وائر س سپرے کروایا جائے اور تمام ٹریفک سٹاف کو اس بات کا پابند بنایا جائے کہ دوران ڈیوٹی ماسک کا استعمال کریںاور اس وبا ءسے خودکو اور اپنے اہل خانہ کو محفوظ رکھنے کے لیے تمام حفاظتی انتظامات کو یقینی بنائیں۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جاری اس جنگ میں ٹریفک پولیس کے جوانوں نے فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ۔ شہریوں کو اس وباءسے محفوظ رکھنے کے لیے دوران ڈیوٹی متعدد وارڈنز اس وبا ءکا شکار ہو گئے جن کا محکمانہ طور پر ہر طرح سے خیال رکھا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز دوران ڈیوٹی قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرتے وقت کورونا ایس او پیز پر عمل کرتیں اور تمام احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھیں۔