Coruna 18

کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے اورمسافروں میں کورونا آگاہی مہم فراہم

راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا ایجوکیشن ونگ اور سیکٹر انچارجز کو دوران ڈیوٹی پبلک سروس گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز پر عملد ر آمد کروانے اورمسافروں میں کورونا آگاہی مہم فراہم کرنے کے احکامات جاری ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے ایجوکیشن ونگ سمیت سیکٹر کے تمام انچارجز کو احکامات جاری کیے کہ بڑھتے کرونا کیسز کے پیش نظر راولپنڈی شہر سمیت تحصیلوں میں سماجی فاصلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے شہر کے تمام اڈہ جات اور پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں حکومتی ایس او پیز پر عملد ر آمد کو یقینی بنائیں اور مسافروں کووائرس سے بچاﺅ کے متعلق گاہے بگاہے آگاہی بھی فراہم کرتے رہیںتاکہ وہ اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی اس وباءسے محفوظ رکھ سکیں۔ اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات پر مسافروں کے جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ، ڈرائیور کی ذرا سی غلطی ، لاپرواہی اور غفلت کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے لہذا پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اورٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سفر کو خوشگوار اور محفوظ بنا سکتے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھاڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈنز شہر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آتے ہوئے انھیں اس وباءسے بچنے کی ترغیب بھی دیںاورشہریوں کو بھی چاہیے کہ دوران ڈرائیونگ ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھیں اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی ایس او پیز پر بھی عملدر آمد کو یقینی بنائیں۔