CPO Rawalpindi 39

سی پی او راولپنڈی کارات گئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ

راولپنڈی:سی پی او راولپنڈی کارات گئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ،ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود افسران و اہلکاروں سے گھل مل گئے،فرض کی بہترین انجام دہی پر پولیس افسران واہلکاروں کو شاباش دی،شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے شب روز سرگرم عمل راولپنڈی پولیس کا ہرافسر وجوان ہمارے لیے باعث فخر ہے،سی پی اوراولپنڈی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے رات گئے شہرکے مختلف علاقوں کا دورہ کیا،اس موقعہ پر ایس ایس پی آپریشنزشعیب محمود بھی سی پی اوکے ہمراہ موجود تھے،سی پی او محمد احسن یونس راولپنڈی کے تمام میٹرو اسٹیشنز پر گئے، ڈیوٹی پر موجود افسران وملازمان سے ملاقات اوربات چیت کی،سی پی اوراولپنڈی ڈیوٹی پوائنٹس پر موجود افسران و اہلکاروں سے گھل مل گئے اورفرض کی بہترین انجام دہی پر پولیس افسران واہلکاروں کو شاباش دی،سی پی اومحمد احسن یونس نے موجودہ حالات میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو بھی شاباش دی اوران کا شکریہ ادا کیا،اس موقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھاکہ شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کے لیے شب روز سرگرم عمل راولپنڈی پولیس کا ہرافسر وجوان ہمارے لیے باعث فخر ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، مشکل حالات میں اہم ڈیوٹی سرانجام دینے والی فورس شاباش کے لائق ہے۔