274

گلیانہ موڑٹریفک حادثہ،بچوں سمیت چار افراد جاں بحق، پانچ شدید زخمی

راولپنڈی تھانہ گوجر خانہ کے علاقے گلیانہ موڑ جی ٹی روڈ میں ٹریفک کا المناک حادثہ کے نتیجہ میں چار افراد موقع پر جاں بحق اورپانچ زخمی ہوگئے. ریسکیو ترجمان کے مطابق کہ جمعہ اورہفتہ کی درمیانی شب گلیانہ موڑ جی ٹی روڈ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے باعث چار افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے.جان بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے چار افراد شامل ہیں جن میں 25سالہ نسرین،10سالہ ماہ نور،37سالہ نزیر احمد، اور سات سالہ حصبہ نور شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں30سالہ شاہین،تین سالہ علی رضا،35سالہ کامران،06سالہ ایمان فاطمہ اور آٹھ سالہ دوحا جان شامل ہیں.ریسکیو کی ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان منتقل کردیا جبکہ متعلقہ تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا