security 57

پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر سرچ آپریشن

راولپنڈی:پوٹھوہار ڈویژن پولیس کا موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر سرچ آپریشن، سرچ آپریشن تھانہ ریس کورس کے علاقے عزیز آباد اور گردونواح میں کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں، کرایہ داروں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ۔تفصیلات کے مطابق پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن تھانہ ریس کورس کے علاقے عزیز آباد اور گردونواح میں کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ او ریس کورس سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 131 گھروں،64 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور انفرادی طور پر 287 افراد کو چیک کیا گیا، ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔