CPO 56

سی پی او محمد احسن یونس کا لیاقت باغ کا دورہ

راولپنڈی :سی پی او محمد احسن یونس کا لیاقت باغ کا دورہ،سی پی او نے ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک کیا اور ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاران کو ہدایات دیں،سی پی او کی جانب سے لیاقت باغ و مری روڈ پر فلیگ مارچ کا حکم،سی پی اونے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران و اہلکاروں کی ہسپتال اور رہائش گاہوں پر عیادت کی۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس نے لیاقت باغ کا دورہ کیا،سی پی او نے ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک کیا، ڈیوٹی پر موجود افسران و اہلکاران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں،اردگرد کے ماحول اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں،سی پی او نے راولپنڈی پولیس کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے لیاقت باغ، مری روڈ اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں فلیگ مارچ کیاجائے، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہناتھا کہ مشتبہ افراد کی چیکنگ و گرفتاری کے ساتھ پولیس کو مطلوب افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، کسی بھی شخص یا جماعت کو مذہب کی آڑ میں بد امنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے پُر عزم ہے،امن و امان کے قیام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،بعد ازاں رات گئے سی پی او محمدا حسن یونس نے احتجاج کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران و ملازمان کی عیادت بھی کی،سی پی اونے زخمی پولیس افسران واہلکاروں کی عیادت ہسپتال اور ان کے گھروں میں جا کر کی،سی پی او راولپنڈی ایس ڈی پی او ٹیکسلا طاہر عباس کاظمی اور ایس ایچ او وارث خان یاسر محمود عباسی کی عیادت کے لیے ٹیکسلا ان کی رہائش گاہوں پر پہنچے، سی پی او نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے حوصلے اور بہادری کی داد دی، سی پی او کا کہنا تھا کہ آپ نے بہادری کی مثال قائم کی ہے، سی پی او نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی، پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور علاج و معالجہ کے لیے رقم بھی فراہم کی۔