Security plan 52

رمضان المبارک کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان جاری

راولپنڈی: رمضان المبارک کے حوالے سے راولپنڈی پولیس کا سیکورٹی پلان جاری، 1200کے قریب افسران و ملازمان سیکورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، 6ہزارسے زائدسول رضاکار بھی پولیس کے ساتھ مساجد اور امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر رالپنڈی محمد احسن یونس کے خصوصی احکامات پر رمضان المبار ک کے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے، سکیورٹی پلان کے مطابق راولپنڈی پولیس کے 12سو کے قریب افسران و ملازمان مساجد پر سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ 06ہزار سے زائد سول رضا کاربھی پولیس کے ساتھ مساجد و امام بارگاہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے، ایلیٹ فورس، تھانوں کی موبائل گاڑیاں گشت ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گی، رمضان المبارک کے دوران مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جائے گی، مساجد اور امام بارگاہوں کے نزدیک پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی، راولپنڈی پولیس کے ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز مساجد اور امام بارگاہوں پر لگی سیکورٹی ڈیوٹی کو وقتاََ فوقتاََ چیک اور بریف کریں گے،ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقہ میں لگی ڈیوٹی کو بریف کر کے فول پروف سیکورٹی کے ذمہ دار ہوں گے، رمضان المبارک کے حوالے سے امن کمیٹی اور علماء کرام کے ساتھ میٹینگز کا بھی انعقاد کیا گیا ہے جس میں سول رضا کاروں کی فراہمی کے ساتھ ان کو حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر سختی سے عملدآمد کیے جانے کا پابند بنایا گیا ہے، اس موقعہ پر سی پی او محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے اپنے آپ کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے حکومت کی طرف سے احکامات پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے اور مساجد، امام بارگاہوں میں عبادات کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کو خصوصی طور پر خیا ل رکھا جائے، ماہ رمضان میں امن و امان کا قیام یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔