murree breaking 67

سی پی او راولپنڈی کا تفتیش مقدمات کا نیا نظام متعارف

راولپنڈی: سی پی او راولپنڈی کا تفتیش مقدمات کا نیا نظام متعارف کروانے کے بعد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ایک اور بڑا قدم، مختلف جرائم کے لیے مخصوص کیس فائلز تیار، کیس فائلز میں مقدمے کا انڈکس، اسٹینڈنگ آرڈرز، راہنمائی اندارج مقدمہ و تفتیش، تفتیش کا بریف و چیک لسٹ اور عدالتی بریف و کاروائی کے خصوصی پرت شامل، مختلف جرائم کے لیے مختلف رنگوں میں کیس فائلز تیار، مخصوص کیس فائلز کے استعمال سے کیس فائلزکی پہچان اور معیاری تفتیش کے لیے راہنمائی حاصل ہو گی، تفتیشی اور سپروائزری افسران کیس فائل کورز کو دیکھ کر تفتیش کے حالات و واقعات جاننے، نقائص کو بروقت دور کرنے کے ساتھ اپنے ریمارکس بھی دیں گے، تفتیش کے دوران حاصل کیے گئے شواہد کا بہتر ریکارڈ مرتب ہو سکے گا،08مختلف کیس فائلز میں مقدمہ کی نوعیت کے مطابق پرنٹڈ چیک لسٹ اور راہنمائی فراہم کی گئی ہے، تفتیش کے نظام میں جرائم بر خلاف اشخاص، املاک، مالیاتی جرائم کے خصوصی یونٹس کے قیام کے بعد کیس فائلز کا اجراء تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور تفتیشی افسر کی استعداد کار کو بہتر بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا، پیشہ وارانہ تفتیش اور بہترین پیروی مقدمات ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے اہم ہے جس کو یقینی بنایا جا رہا ہے، کیس فائلز کا اجراسپیشلائزیشن آف انویسٹی گیشن کی جانب اہم قدم ہے،سی پی او محمد احسن یونس۔تفصیلا ت کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس مقدمات کے فوری اندراج اور ملزمان کی بروقت گرفتاری کے ساتھ ساتھ مقدمات کی موثر تفتیش اور پیروی مقدمات کو یقینی بنا رہی ہے تاکہ گرفتار ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جا سکے، بہتر تفتیش اور پیروی مقدمات کی بناء پر مختلف مقدمات میں معزز عدالت سے ملزمان کو مثالی اور ریکارڈ سزائیں دی جا رہی ہیں،اسی سلسلے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے تفتیش کے معیار کو بہترین بنانے اور نقائص کو دور کرنے کے لیے سی پی او احسن یونس کی ہدایت پر خصوصی تفتیشی یونٹس کے قیام کے بعد تفتیشی افسران کو پرنٹڈ کیس فائلز مہیا کرنے کا اقدام اُٹھایا گیا ہے، مختلف جرائم کے لیے مختلف رنگوں پر مشتمل کیس فائلز میں انڈکس،اسٹینڈنگ آرڈرز و چیک لسٹ، راہنمائی برائے تفتیش اور تفتیش و عدالتی کاروائی کے بریف شامل ہیں، مخصوص فائلز کے ذریعے تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے اور پیروی مقدمات میں مدد ملے گی، پرنٹڈ کیس فائلز کو مخصوص رنگ دئیے گئے ہیں مقدمات قتل کی فائل سفید، اقدام قتل اور ضرر کی فائل لائٹ گرے،کار چوری، راہزنی، ڈکیتی نیلا، موٹر سائیکل چوری، راہزنی، ڈکیتی ہلکا نیلا،406/420/468/471/489-F وغیرہ لائٹ براؤن، ڈکیتی، رابری،نقب زنی، چوری پیلا، ریپ،گینگ ریپ،اغواء،جنسی جرائم (بچے وخواتین) گلابی جبکہ منشیات اور لوکل اینڈ سپیشل لاء ہلکے سبز رنگ کی فائلز پرنٹ کروائی گئی ہیں، کیس فائلز سینئر افسران اور ماہر اور تجربہ کار تفتیشی افسران نے انتہائی غوروغوض اور محنت کے بعد تیار کی ہیں تاکہ یہ فائلز آنے والے وقتوں میں تفتیشی افسران کو بہترین راہنمائی فراہم کرتے ہوئے بہتر تفتیش کرنے میں ممد اور معاون ثابت ہو سکیں، فائلز میں انڈکس،اسٹینڈنگ آرڈرز اور چیک لسٹ سے تفتیش کے نقائص کو دور کرنے میں مدد ملے گی، سینئر افسران اور ماہر تفتیشی افسران کا کہنا ہے کہ اس سے نہ صرف مقدمات کی تفتیش بہتر ہو گی بلکہ تفتیش میں جو نقائص رہ جاتے ہے انہیں دور کرنے میں مدد ملے گی جس کے ذریعے ملزمان کو قرار واقعی سزادلوائی جائے گی۔