Mobile Phone 72

شہری سے موبائل فون چھینا

راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈن نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے شہری سے چھینا گیا موبائل فون اس کے حوالے کر دیا اورموبائل چور کو ڈولفن پولیس کے حوالے کر دیا۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے شہری سے موبائل فون چھینا اورمال روڈ کی طرف فرار ہو گیا جس پرٹریفک وارڈن محمد رمضان نے بروقت کروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کا تعاقب کر کے اس پکڑ لیا موٹر سائیکل کو قبضہ میں لیتے ہوئے موبائل فون شہر ی کو اور چور کو بمعہ موٹر سائیکل ڈولفن پولیس کے حوالے کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کی طرف سے ٹریفک وارڈن کو بروقت کاروائی کرنے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام کا اعلان کیا گیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کی تمیز کیے بغیر ہر دم کوشا ں ہے۔