buried 52

کوٹلی ستیاں آبائی گاوں بلاوڑہ میں انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے

کوٹلی ستیاں (عمران ستی) کوٹلی ستیاں کے سینئر صحافی نوید احمد ستی کے حقیقی بھائی نذیر احمد ستی جنکا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا انکے آبائی گاوں بلاوڑہ میں انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے، نمازِ جنازہ میں پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے رہنماء آصف شفیق ستی، پی ٹی آئی رہنما راجہ محمد احسان ستی، امیدوار برائے تحصیل ناظم کیپٹن طارق محمود ستی، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر شیر احمد ستی، ممبر فیڈرل کونسل پیپلز پارٹی عبدالجبار ستی، راجہ ثناء اللہ ستی عرف ثنی بھائی، لیگی رہنما و سابق صدر مسلم لیگ ن کوٹلی ستیاں خورشید احمد ستی ایڈووکیٹ، سماجی رہنما نشاط احمد ستی، سابق جنرل سیکرٹری انجمن تاجران ڈاکٹر حمید الحق ستی، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈاکٹر زر اقبال ستی، ممبران میونسپل کمیٹی شاہد اقبال ستی ایڈووکیٹ، راجہ الطاف ستی، راجہ آفتاب احمد ستی، ڈاکٹر فیاض راجہ، مصطفیٰ ستی، حاجی شکیل احمد ستی، انسپکٹر ملک نذیر احمد گھیبہ، راجہ عاصم ستی، علماء کرام قاری ظہیر اقبال ستی، قاری عزیز الحق نقشبندی، علامہ یاسر حسین شاہ، صحافیوں چئیرمین پریس کلب کوٹلی ستیاں رسالت علی چشتی، صدر پریس کلب کوٹلی ستیاں آصف محمود ستی، عبداللہ ہارون ستی، نائب صدر اظہر شہزاد ستی، سینئر نائب صدر راجہ بابر ستی، راجہ اقبال کیٹھوال، اکمل محمود ستی، عمران رشید ستی، کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے انکے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین