Traffic 54

رواں ماہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز کو انعامات دیے گئے

راولپنڈی :چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی طرف سے رواں ماہ دوران ڈیوٹی بہترین کارکردگی دکھانے والے ٹریفک وارڈنز کو انعامات دیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے دوران ماہ مختلف سیکٹرز میں ٹریفک وارڈنز کی طرف سے شہریوں کو بہترین خدمات پیش کرنے پر ،شدید بارش کے دوران ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے پر،روڈ یوزرز کو بروقت مدد فراہم کرنے پر اور پیشہ ورانہ امور میں اپنے فرائض منصبی کو بخوبی انجام دینے پرانھیں انعامات دیے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کو مانیٹر کر کے انھیں انعامات سے نوازا جا تا ہے ایسے ٹریفک اہلکار دوسروں کے لیے رول ماڈل ہیں ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس دوران ڈیوٹی شہریوں کی سہولت کو اپنی عبادت سمجھتی ہے اور اپنے ویژن”ہر قسم کے مشکل موسمی حالات میں بھی آن گراﺅنڈ شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی”کی اولین ترجیح پر کار بند ہے۔ٹریفک وارڈنز کی فلاح و بہبود کے حوالے سے بھی مثالی اقدامات کیے جار ہے ہیں۔