Murder 31

معصوم زینب کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر

راولپنڈی:معصوم زینب کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان بابر مسیح اور عدنان کو معزز عدالت نے 04 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، معزز عدالت نے ملزمہ کویتا عرف انیقہ کو جوڈیشل کرنے کا حکم دیا، سول لائنز پولیس نے معصوم بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانونی کاروائی کے بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ریمانڈ جسمانی کے دوران سفاکانہ جرم کی قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق معصوم زینب کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان بابر مسیح اور عدنان کو معزز عدالت نے 04 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا، معزز عدالت نے ملزمہ کویتا عرف انیقہ کو جوڈیشل کرنے کا حکم دیا، سول لائنز پولیس نے معصوم بچی کے قتل میں ملوث ملزمان کو قانونی کاروائی کے بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، سی پی او محمد احسن یونس گزشتہ شب ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل کے ہمراہ زینب کے گھر گئے، زینب کے والد کو تفتیش میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا، زینب کے والدین نے ملزمان کی گرفتاری اور تفتیش پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزمان بابر مسیح اور عدنان نے معصوم زینب کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف بھی کیاہے،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ بچوں سے زیادتی اور قتل جیسے جرائم ناقابل برداشت ہیں،ہائی پروفائل کیس میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد فیصل، ایس پی پوٹھوہار سید علی، ایس ایچ او سول لائنز اور ماہر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے،ریمانڈ جسمانی کے دوران سفاکانہ جرم کی قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے۔