Blood 21

پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر عمران عباس شہید بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

راولپنڈی:پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر عمران عباس شہید بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد،بلڈ ڈونیشن کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کے عطیات دینا اور شہید انسپکٹر عمران عباس کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،سی پی او،سی ٹی اوسمیت راولپنڈی پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے،پنجاب پولیس کا ہر افسر ہر جوان خون کے آخری قطرے تک شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لئے پرعزم ہے، سی پی او۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں انسپکٹر عمران عباس شہید بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،بلڈ ڈونیشن کیمپ کا مقصد تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کو خون کے عطیات دینا اور شہید انسپکٹر عمران عباس کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے،بلڈ کیمپ کا انعقادپاکستان تھیلیسیمیاویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے کیا گیا،سی پی اومحمد احسن یونس،چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال سمیت راولپنڈی پولیس کے افسران نے کثیر تعداد میں خون کے عطیات دئیے،بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شہید انسپکٹر عمران عباس کے بھائی ریحان عباس نے خصوصی شرکت کی اور خون کا عطیہ دیا، راولپنڈی پولیس تواتر کے ساتھ تھیلیسیمیا اور کینسر جیسے امراض کے شکار افراد کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے،گزشتہ ایک سال کے دوران راولپنڈی پولیس کے 600 سے زائد افسران خون کے عطیات دے چکے ہیں، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے کہا کہ تھیلیسیمیا کے شکار ہزاروں بچوں کو آپ کے خون کے عطیات کی ضرورت ہے، آگے بڑھیں زندگیاں بچائیں،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کا ہر افسر ہر جوان خون کے آخری قطرے تک شہریوں کی حفاظت اور خدمت کے لئے پرعزم ہے۔