Firing 28

ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیو کے ذریعے شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

راولپنڈی پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کی ویڈیو کے ذریعے شناخت اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بسنت پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو ویڈیو کے ذریعے شناخت کر کے گرفتار کر لیا ۔

گرفتار ملزم ذوالفقار احمد کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 12 بور رائفل کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن برآمد ، پولیس

بسنت پر پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی ویڈیوز کے ذریعے شناخت کی جا رہی ہے ، جن کے خلاف قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا ، ایس پی پوٹھوہار

سی پی او احسن یونس کی طرف سے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش