Rai Mazhar cto 72

راولپنڈی شہر میں دن بدن گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ،رائے مظہر اقبال

راولپنڈی:سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ کی طرف سے پشاور روڈ چیئرنگ کراس چوک میں سکول کے بچوں کے ہمراہ روڈ یوزرز میں ٹریفک و روڈ سیفٹی قوانین کے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں سکول کے بچوں نے شرکت کی ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے سکول کے بچوںکے ہمراہ روڈ یوزرز میں چاکلیٹ اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ بچوں کے لیے دینی اور دنیاوی تعلیم کے ساتھ ٹریفک ایجوکیشن بھی ضروری ہے تا کہ ہر بچہ یہ جان سکے کہ روڈ پر اسے کیا کرنا ہے اور وہ کس طرح محفوظ رہ سکتا ہے۔ان کا مزید کہناتھا کہ راولپنڈی شہر میں دن بدن گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کی روانی کے تسلسل کو برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں،اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے راولپنڈی ٹریفک پولیس مختلف زاویوں سے کام کر رہی ہے جس کے پیش نظر روڈ سیفٹی ایجوکیشن پر خصوصی کام کیا جا رہا ہے اس سلسلے میں ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ سکول ، کالج ،یونیورسٹیز اور دیگر جگہوں پر جا کر روڈ سیفٹی کی اہمیت اجاگر کرر ہی ہے۔