Nabil Ahmed 73

غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا

راولپنڈی:غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا،سی پی او کی ہدایت پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کے ایم ٹی گیٹ کو غازی کانسٹیبل کے نام سے منسوب کر دیا گیا، شہداء اور غازی اس قوم کے محسن اور ہم سب کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے،سی پی او۔تفصیلات کے مطابق غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ نمبر 3 کا افتتاح کردیا،سی پی او کی ہدایت پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز کے ایم ٹی گیٹ کو غازی کانسٹیبل کے نام سے منسوب کر دیا گیا، سی پی او محمد احسن یونس کے احکامات پر پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز کی تزئین و آرائش کرتے ہوئے پولیس لائن کے مرکزی گیٹ کے بعد دوسرا گیٹ بھی تعمیر کردیا گیا، سال2019میں دو بیوہ خواتین نے کھلی کچہری میں سی پی او راولپنڈی کو زمین پر قبضہ کے سلسلہ میں درخواست پیش کی تھی، درخواست سی پی او احسن یونس نے کوٹلی ستیاں پولیس کو مارک کی،بیوہ خواتین کی درخواست پر غازی کانسٹیبل نبیل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ موچھ سیداں کے علاقے میں ریڈ کیا جہاں قبضہ مافیا کے اشتہاری مجرمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، آپ نے انتہائی بہادری اور جرات سے مقابلہ کیا، فرض کی ادائیگی کے دوران آپ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، علاج معالجہ کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ریڑھ کی ہڈی شدید متاثر ہونے کی وجہ سے آپ تمام عمر چل پھر نہ سکیں گے،پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے والے تمام اشتہاری مجرمان گرفتار ہوچکے ہیں جن کا ٹرائل انسدادِ دہشت گردی کورٹ میں چل رہا ہے،غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو پولیس ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر پولیس کے چاق و چوبنددستے نے اعزازی سلامی پیش کی،غازی کانسٹیبل نبیل احمد نے یاد گار شہداء پولیس پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی،افتتاح کے موقعہ پر غازی کانسٹیبل نبیل احمد کا کہنا تھا کہ وطن اور شہریوں کے لیے جان تک حاضر ہے، خوشی ہیکہ میری کوشش سے مظلوم بیوہ خواتین کو انصاف ملا، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے غازی کانسٹیبل نبیل احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی اس قوم کے محسن اور ہم سب کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے کم ہے، شہداء کی طرح محکمہ کے غازی بھی میرے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں، غازی نبیل احمد کی طرح بہت سے غازی شہریوں کی حفاظت کرتے مستقل معذور ہو چکے ایسے تمام پولیس افسران اس قوم کے ہیرو ہیں، جنہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،سی پی او محمد احسن یونس نے غازی کانسٹیبل نبیل احمد کی مالی امداد کی اور متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ غازی کانسٹیبل کے لیے آٹومیٹک ویل چیئر کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔