High Court Bar Rawalpindi 29

ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے2021-22کے سلسلے میں ڈویژن بھر کے چار ہزارآٹھ سو 77وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے

راولپنڈی:ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے2021-22کے سلسلے میں (ہفتہ) ڈویژن بھر کے چار ہزارآٹھ سو 77وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔انتخابات میں صدارت کیلئے سردار عبدالرازق خان اور سرکارعباس،جنرل سیکرٹری کیلئےشاہد علی شہزاد بھٹی اور حسیب شکور پراچہ،نائب صدر کیلئے عظمت علی خان،محمد بختیار احمد،طارق محمود خان ،ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے حنا عثمان اور رحما قریشی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلئےقاضی اظہر محمود اور راجہ ارشد رضوان جنجوعہ میں مقابلہ ہے۔باقی نشستوں پر وکلاء بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔انتخابات کیلئے پولنگ صبح نو بجےسے شام چار بجے تک ہوگی۔الیکشن کیلئے48رکنی الیکشن بورڈ چیئرمین بورڈ شیخ محمد یعقوب کی سربراہی میں کام کررہا ہے۔جس کےسینئر ممبران میں توفیق آصف،ظہیر الدین بابر،اسرار الحق ملک،چوہدری وارث شامل ہیں۔ سینئر نائب صدر کیلئے شاہدہ تنویر چوہدری ،فنانس سیکرٹری راجہ عبدالقیوم ،لائبریری سیکریٹری محمد ریافت،آڈیٹر راجہ ہارون اصغر ،ممبران یگزیکٹیو کمیٹی میں طاہرہ بانو مبارک ، چوہدری محمد بلال ،چوہدری کاشف اسلام ،محمد سجاد نور راجہ ،جمیل اصغر بٹ پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔