Jamaat e Islami 69

سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم اور حکومت کی مفاہمت

راولپنڈی: ضلعی نائب امیر جماعت اسلامی راولپنڈی رضا احمد شاہ نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ڈی ایم اور حکومت کی مفاہمت سے پی ڈی ایم کی قیادت کی اخلاقی گراوٹ آشکار ہو گئی ہے ۔ سینٹ الیکشن میں مفاہمت اس بات کاثبوت ہے کہ نام نہاد بڑی سیاسی جماعتیں اپنے مقاصد کیلئے عوام کو صرف چارے کے طور پر استعمال کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی طرف سےعوام کو بیوقوف بنانا وطیرہ بن چکا ہے پچھلے تین سال سے سلیکٹڈ سلیکٹڈ کی گردان کرتے ہوئے عوام کو سڑکوں پر نظام بہتر کرنے کا لالچ دے کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔پاکستان میں بسنے والے معصوم لوگ اپنی مجبوریوں کا نجات دہندہ ان نام نہاد سیاسی لیڈروں کو سمجھتے ہوئے اپنا تن من دھن ان پر قربان کرنے پر تیار ہوتے ہیں لیکن یہی سیاسی لیڈر عوام کو بیچنے میں دیر نہیں لگاتے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا پی ڈی ایم میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے جماعت اسلامی کبھی بھی نہ دانستہ منافقت کا حصہ بنی ہے اور نہ بنے گی