Kite flying 64

پتنگ بازی جیسے خونی کھیل

راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر نے پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے شہریوں کی حفاظت کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف شاہراہوں اور اوور ہیڈ بریجز پر ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی جو ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ ملکر موٹر سائیکل سواروں اور روڈ یوزرز کو پتنگ کی ڈور سے بچاﺅ کے لیے حفاظتی اقدامات کریں گے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف ساتھ سخت کاروائی عمل میں لا رہی ہے اورشہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے۔انھوں نے سرکل اور سیکٹر کے تمام انچارجز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم ورک اور مکمل کو آرڈینشن کے ساتھ فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنانا ہے۔شہریوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے لہذا محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیوٹی کو فرض شناسی سے ادا کرنا ہے۔