Deputy Commissioner's Office Rawalpindi 63

ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں درجہ چہارم کی بھرتیوں

راولپنڈی:ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں مبینہ طور پرخلاف میرٹ اور خلاف ضابطہ من پسند افراد کو بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر کالونی اور ڈی سی آفس کے ملازمین نے گریجویٹ اور انٹرمیڈیٹ امیدواروں کو نظر انداز کر کے اپنے عزیزواقارب بھرتی کر لئے اوپن میرٹ پر بھرتی سے محروم رہ جانے والے ایک امیدوار نے بھرتیوں کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بھرتیوں کے عمل کو منسوخ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دے دی درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امیدواروں کی فہرست آویزاں کرنے کی بجائے بذریعہ ٹیلی فون امیدواروں کو کال لیٹر دے کر میڈیکل کروایا جا رہا ہے جبکہ ڈرائیور ، نائب قاصد ، چوکیدار اور سینٹری ورکر کی مجموعی طور پر55آسامیوں کے لئے 627امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں گریجویٹ اور انٹر میڈیٹ تعلیم کے حامل امیدواروں کو نظر انداز کر کے سیاسی اثرورسوخ کے حامل افراد یا بھاری نذرانوں کے عوض من پسند افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جس کی ایک مثال سٹی رجسٹری محرر قیصر زمان کا حقیقی بھائی عادل زمان کو سیریل نمبر8پر بطور نائب قاصد اور اس کے حقیقی بھانجے زین العابدین کو سیریل نمبر9میں سینٹری ورکر بھرتی کیا گیا ہے جو دونوں مکمل ناخواندہ ہیں اسی طرح بھرتی ہونے والے بیشتر امیدوار اوپن میرٹ کی لسٹ کے معیار پر پورا نہیں اترتے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بھرتیوں کا یہ عمل منسوخ کر کے دوبارہ بھرتیاں کی جائیں ۔