53

آرپی اوراولپنڈی عمران احمر کی صادق آباد کے علاقے میں پتنگ بازی کے خلاف ڈرون آپریشن

راولپنڈی:آرپی اوراولپنڈی عمران احمر کی صادق آباد کے علاقے میں پتنگ بازی کے خلاف ڈرون آپریشن کی مانیٹرنگ،پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تما م ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں،آر پی اوعمران احمر۔راولپنڈی پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم بھی جاری، شہریوں میں پمفلٹس تقسیم اورمساجد اور علاقے میں اعلانات،سکول میں لیکچر، رواں سال کے دوران پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف470سے زائدمقدمات درج کرکے600سے زائدملزمان کو گرفتارکیااور01 لاکھ21ہزار سے زائد پتنگیں اور3600سے زائدڈوریں برآمدکیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرراولپنڈی عمران احمرنے صادق آباد کے علاقے میں پتنگ بازی کے خلاف ڈرون آپریشن کی مانیٹرنگ کی،آرپی اوراولپنڈی عمران احمر کا کہناتھاکہ پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے تما م ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں، راولپنڈی پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے، تھانہ نیوٹاؤن،بنی اورسٹی کے ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقوں میں مہم کے دوران شہریوں میں پتنگ بازی کے نقصانات کے متعلق پمفلٹس تقسیم کیے اورمساجد میں اعلانات بھی کروائے، شہریوں سے اپیل کی گئی کہ پتنگ بازی سے اجتناب کریں کیونکہ یہ ایک جان لیوا کھیل ہے جونہ صرف آپ کی اپنی جان بلکہ دوسرے شہریوں کی جان کے لیے بھی خطرناک ہے، جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے سکول میں بچوں کوپتنگ بازی کے نقصانات کے متعلق لیکچر بھی دیاکہ اس خونی کھیل سے بازرہیں،راولپنڈی پولیس قانون پسند اورذمہ دار سول سوسائٹی کے تعاون سے پتنگ بازی کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے،راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے دوران پتنگ فروشوں اورپتنگ بازوں کے خلاف470سے زائدمقدمات درج کرکے600سے زائدملزمان کو گرفتارکیااور01 لاکھ21ہزار سے زائد پتنگیں اور3600سے زائدڈوریں برآمد کی گئیں۔