Lahore High Court Rawalpindi Bench 60

احتساب عدالت سے بزا پانے والے سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض کی ضمانت منظور

راولپنڈی:لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیزپر مشتمل ڈویژن بنچ نے احتساب عدالت سے بزا پانے والے سابق صوبائی وزیر چوہدری ریاض کی ضمانت منظور کرلی ہے۔چوہدری ریاض کی پیروی راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ نے کی۔عدالت عالیہ نے20لاکھ روپے مچلکوںپر ضمانت منظور کی۔چوہدری ریاض کو احتساب عدالت ون نے30ستمبر2020کو آمدن سے زائد اثاثوں پر دس سال قید،پانچ لاکھ روپے جرمانہ آثاثے ضبط اور عوامی عہدے کیلئے نااہل کردیا تھا۔بدھ کودرخواست ضمانت پر فریقین کےوکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر 20لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں پر عدالت عالیہ نےرہائی کا حکم دے دیا