Camera 17

کیمرہ سکواڈ کو اوور سپیڈنگ کے خلاف مزید سخت کاروائی

راولپنڈی: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی مظہر اقبال نے انچارج کیمرہ سکواڈ کو اوور سپیڈنگ کے خلاف مزید سخت کاروائی کے احکامات جاری کردیے ۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی مظہر اقبال نے گزشتہ روز انچارج کیمرہ سکواڈ کو احکامات جاری کیے کہ اوور سپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر سپیڈ کنٹرول کیمرہ لگانے کا مقصد چالان کرنا نہیں بلکہ سفر کو محفوظ بنانا اور روز مرہ کے حادثات میں کمی لانا ہے،اوور سپیڈنگ اور غلط اوورٹیکنگ کرنے والے اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں۔ان حادثات کی روک تھام کے لیے سپیڈ چیکنگ کیمروں کا استعمال ضروری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس راولپنڈی کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور زندگی کو محفوظ بنانا ہے جس کے لیے ٹریفک پولیس راولپنڈی وہ تمام اقدامات کر رہی ہے جس سے قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے ذریعے شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشہ ماہ بھی حادثات کی روک تھام اور زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے اوور سپیڈنگ اور غلط ااوور ٹیکنگ کرنے والوں کے خلاف ورزی پر 1729چالان کیے ۔