PMLN 66

مسلم لیگ کی فرنٹ لائن قیادت کو جیل میں ڈال طفر عباسی

راولپنڈی:جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ طفر عباسی راولپنڈی ڈویژن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کی دشمنی میں ملک کو تباہ کررہی ہے ۔احتساب کے نام پر ہر شخصیت اور ادارے کو بدنام کیا جارہا ہے ملک کی واضح پالیسی ہے اور نہ ہی کوئی نظام نواز شریف نے بہت محنت کر کے 126دن کے دھرنے کے باوجود ملک کو ترقی کے راستے پر ڈال دیا تھا جس کی پاداشت میں نواز شریف ،شہباز شریف حمزہ شہباز ،مریم نواز اور دیگر مسلم لیگ کی فرنٹ لائن قیادت کو جیل میں ڈال دیا گیا اور چینی ،پٹرول،ایل این جی مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور ایم پی ایز کو رشوت دینے والوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی اپنے حق کے لیے مظاہرہ کرنے والے سرکاری ملازمین پر ظلم کا پہاڑ توڑا گیا اور وقت آگیا ہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام پر رحم کر کے اس ظالم حکومت کا خاتم کیا جائے۔