Newtown 58

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے تھانہ نیوٹاؤن کا دورہ

راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے تھانہ نیوٹاؤن کا دورہ کیا۔ تھانہ کے فرنٹ ڈیسک،ریکارڈ، حوالات،مالخانہ اور بلڈنگ کا معائنہ کیا۔ ایس پی راول ڈویژن نے آرپی او راولپنڈی کوجرائم کی مجموعی صورتحال اور تھانہ میں عوام کو دی جانے والی سہولیات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آرپی او راولپنڈی نے احاطہ تھانہ میں پودا بھی لگایا۔تھانہ میں صفائی کی صورتحال ریکارڈ تھانہ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے تھانہ نیوٹاؤن کا دورہ کیا۔دورے کے دوران بلڈنگ تھانہ،فرنٹ ڈیسک،حوالات،ریکارڈ تھانہ اور مالخانہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایس پی راول ڈویژن نے آر پی او راولپنڈی کو علاقہ تھانہ میں جرائم کی مجموعی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔آر پی او راولپنڈی نے شجر کار ی مہم کے تحت احاطہ تھانہ میں پودا بھی لگایا۔دورے کے دوران آر پی او راولپنڈ ی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے تمام سائلین کی دادرسی کوہر صورت دئیے گئے ٹائم فریم کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ کار چوری و موٹر سائیکل چوری کے انسداد کے لیے خصوصی طور پر اقدامات کیے جائیں۔تھانہ میں صفائی کی صورتحال اور ریکارڈ تھانہ کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔مزید جرائم برخلاف املاک کے انسداد کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے جانے کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔