Post Office 38

پوسٹ آفس کے سیوینگ اکاوئنٹ کی قومی بچت بینک میں منتقلی

کوٹلی ستیاں:حکومت عام لوگوں کے پوسٹ آفس کے سیوینگ اکاوئنٹ کی قومی بچت بینک میں منتقلی کے آرڈر کو فوری واپس لے جس سے عام لوگوں کو اسوقت شدید پریشانی اٹھانی پڑ رھی ھے۔ حالانکہ پوسٹ آفس میں سیوینگ اکاوئنٹ سے عام آدمی کو بہتر سہولیات مہیسر تھیں بالخصوص خواتین مقامی طور پر اس اکاوئنٹ سے بوقت ضرورت مستفید ھو رھے تھے مگر افسوس کہ اکاوئنٹ کی پوسٹ آفس سے یکدم منتقلی اور بندش سے قبل پوسٹ آفس کے بالا احکام علاقے کا سروے کروا لیتے تاکہ پہاڑی علاقے کے مخصوص زمینی حقائق کے پیش نظر اور لوگوں کی مشکلات کو مدنظر کر مناسب پالیسی مرتب کی جاتی تو آج ھزاروں لوگ اس پریشانی سے دوچار نہ ھوتے۔ ھم عوام کو درپیش ان شدید مشکلات کے پیش نظر جناب چیف جسٹس لاھور ھائی کورٹ ,جناب وزیر مواصلات,پوسٹل سروس جناب مراد سعید اور بالخصوص ڈی۔جی پوسٹ آفس سے گزارش کرتے ھہں کہ وہ پہاڑی علاقے کو عوام کی مشکلات کے پیش سیوینگ اکاوئنٹ پر فوری پابندی اٹھائی جاۓ۔ ان خیالات کا اظہار علاقہ عوام نے ایک اخباری سروے میں کیا۔