Kotli Sattian 71

کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کاروائی

کوٹلی ستیاں پولیس کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں کی زیرنگرانی ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم محمد فیضان عرف کا لا کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2019میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ واردات کے دوران فائرنگ کرکے ارباب نامی شخص کو زخمی کردیاتھا،ایس ایچ اونے بتایاکہ گرفتار ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جو کہ قبل ازیں بھی ڈکیتی کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے، سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدر،ایس ڈی پی اوکوٹلی ستیاں،ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے میں مدد دیتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔