Beggars 22

اینٹی بیگر سکواڈ کو شہر میں بھکاریوں کے خلاف مزید سخت کاروائی ، رائے مظہر اقبال

راولپنڈی

سی ٹی اوراولپنڈی کی طرف سے اینٹی بیگر سکواڈ کو شہر میں بھکاریوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کے احکامات جاری۔

راولپنڈی ٹریفک پولیس کا اینٹی بیگر سکواڈ شہر میں بھکاریوں کے خلاف سخت اور بلا امتیاز کاروائی کر رہا ہے۔سی ٹی او راولپنڈی

راولپنڈی شہر میں 80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی

جن میں 60فیصد بھکاری تندرست 20فیصد معذور اور 20فیصد نشہ آور پر مشتمل ہیں۔ رائے مظہر اقبال

جنس کے لحاظ سے بھکاری45%مرد،40%عورتیں،5%بچے اور10%خواجہ سرا پر مشتمل ہیں۔رائے مظہر اقبال

راولپنڈی شہر میں بھکاریوں سے ٹھیکداری نظام کے تحت بھیک منگوائی جارہی ہے۔چیف ٹریفک آفیسر

ماہ جنوری میں ٹریفک پولیس نے 1330بھکاریوں کو گرفتار کیا اور 30ایف آئی آر بھی درج کروائیں۔سی ٹی او راولپنڈی

عوام کے تعاون سے ہی گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ رائے مظہر اقبال