murree-newsmurree 16

پرچی جواء کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار

راولپنڈی :تھانہ پیرودہائی پولیس کی کاروائی،پرچی جواء کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والا نوسر باز گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پرچی جواء کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والے ملزم محمد رفیق کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے نقدی2500روپے، موبائل فون اور مختلف نمبر کی پرچیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،ایس پی راول نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں اور نوسر بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔