Drugs 39

02منشیات فروش گرفتار

ٹیکسلا پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،02منشیات فروش گرفتار، 02کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02منشیات فروش محمد زمان اور علی شہاب کو گرفتا رکرلیا، ملزم محمد زمان کے قبضہ سے01کلو100گرام چرس جبکہ ملزم علی شہاب کے قبضہ سے01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی پوٹھو ہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔