Dr. Fayyaz 44

انا للہ وانا الیہ راجعون بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے

کوٹلی ستیاں ( عمران ستی)انا للہ وانا الیہ راجعون بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر فیاض ستی آج دنیا فانی سے رخصت ہوگئے ہیں ڈاکٹر فیاض ستی کی وفات پر ہر آدمی رنجیدہ ہے ڈاکٹر فیاض ستی کا شمار کوٹلی ستیاں میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماؤں میں ہوتا ہے.پچھلے کچھ عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے، اور آج یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ٹائیں ڈھلکوٹ پل پر موجود تھے کہ وہاں ہارٹ اٹیک ہوا اور خالق حقیقی سے جا ملے ڈاکٹر فیاض ستی علاقے اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے آج پاکستان تحریک انصاف ایک ہمدرد اور مخلص شخصیت سے محروم ہوگئی ہےاللہ تعالی سے دعا ہے کہ رب کائنات ڈاکٹر فیاض ستی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین اور ہم سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ان کی نماز جنازہ ملوٹ ستیاں کے مقام پر ادا کر دی گئی ان کے جنازے میں سیاسی سماجی مذہبی اور صحافی حضرات اور رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں آعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل اور اس کے اجر عظیم عطا فرمائیں آمین ثمہ آمین صحافی برادری نے کہا ہم ان کے دکھ کی اس گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ برابر کے شریک ہیں