chinese-arrested 14

اشتہاری مجرم کی گرفتاری

راولپنڈی: تھانہ بنی پولیس کی اہم کاروائی،اشتہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے ریڈ، ریڈ کے دوران جواء کھیلنے والے07ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم،موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم اکرام اللہ کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، چھاپے کے دوران چند اشخاص تاش پر جو اء کھیلنے میں مصروف پائے گئے،جس پر تھانہ بنی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جو اء کھیلنے والے 07قمار بازوں کوگرفتارکرلیا،جبکہ اشتہاری مجرم اکرام اللہ موقعہ سے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،گرفتارملزمان میں اشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مدددینے والے ملزم وسیم و دیگر ملازمان میں ناصر علی، قیصر عارف، وقاص پال، عمران مسیح، محمد ناصر اور بابر ندیم شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی رقم 13ہزار 440روپے، 06 عدد موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی راول نے ایس ایچ اوبنی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قما بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔