Fake 45

اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر رقم ہتھیانے والا نوسر باز گرفتار

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی، اسلام آباد پولیس میں بھرتی کیلئے جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر رقم ہتھیانے والا نوسر باز گرفتار

بنی پولیس نے ثمینہ رند کی درخواست پر نومبر 2020 میں مقدمہ درج کیا، پولیس

زاہد بسرا نے میرے بیٹے کو اسلام آباد پولیس میں بھرتی کرانے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روپے لیے اور جعلی اپوائنمنٹ لیٹر دے کر میڈیکل کرانے کے 8000 روپے بھی لیے، مدعیہ مقدمہ

ملزم نے عبوری ضمانت کروائی، بنی پولیس کی موثر تفتیش کے باعث ملزم کی ضمانت سیشن کورٹ اور ہائیکورٹ سے خارج ہوئی جس پر بنی پولیس نے ملزم زاہد بسرا کو گرفتار کر لیا، پولیس

ملزم کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، پولیس

ایس پی راول کی جانب سے ایس ایچ او بنی اور پولیس ٹیم کو شاباش

شہریوں کو ان کی جمع پونجی سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، ایس پی راول رائے مظہر اقبال