Retired 66

پرائیویٹ سیکرٹری محمد لطیف کے سروس سے ریٹائرڈ ہونے پر خصوصی الوداعی تقریب کا اہتمام

راولپنڈی:ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے ریجنل پولیس دفتر میں تعینات پرائیویٹ سیکرٹری محمد لطیف کے سروس سے ریٹائرڈ ہونے پر خصوصی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ پی ایس محمد لطیف محکمہ پولیس میں 40سال خدمات سرانجام دینے کے بعد عمر کی حد 60سال پوری ہونے پر سروس سے ریٹائرڈ ہوئے۔ تقریب میں ایس ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات سمیت دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے پرائیویٹ سیکرٹری محمد لطیف کے سروس سے ریٹائرڈ ہونے پر انکے اعزاز میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔ الوداعی تقریب میں ایس ایس پی لیگل راجہ عظمت حیات، اے ڈی آئی جی طاہر عباس اور دیگر افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔ پرائیویٹ سیکرٹری محمد لطیف نے1980میں بطور سٹینو ٹائپسٹ محکمہ پولیس میں سروس کا آغاز کیا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ عمر کی حد 60سال پوری ہونے پر 40سال خدمات سر انجام دینے کے بعد سروس سے ریٹائرڈ ہوئے۔آر پی او راولپنڈی نے انکی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی اعزازی شیلڈ پیش کی اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،آپ کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے جبکہ آپکی محنت اور قابلیت آپکے پیش رو اہلکاروں کے لیے مشعل راہ ہے۔