Utility store 112

راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں یوٹیلیٹی سٹور قائم

راولپنڈی:راولپنڈی پولیس کی سہولت کے لیے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں یوٹیلیٹی سٹور قائم کر دیاگیا،یوٹیلٹی سٹور کا قیام سی پی او محمدا حسن یونس کی خصوصی ہدایات پر کیا گیا،یوٹیلیٹی سٹور کاقیام فورس کے لیے ویلفیئر اقدامات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے،سی پی او۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کوسہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس فورس کے لیے راولپنڈی پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں یوٹیلیٹی سٹور کاقیام عمل میں لایا گیاہے،یوٹیلیٹی سٹور سی پی اومحمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر یوٹیلیٹی سٹورکارپوریشن گورنمنٹ آف پاکستان کے تعاون سے قائم کیاگیاہے،یوٹیلیٹی سٹور کے قیام سے پولیس ملازمین کے علاوہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں رہائش پذیر فیملیز بھی استفادہ حاصل کرسکیں گی،یوٹیلیٹی سٹور سے خرید داری کرنے والے پولیس ملازمین اورفیملیز کا کہنا تھاکہ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں یوٹیلیٹی سٹور کا قیام احسن اقدام ہے،اب ہمیں ضروریات زندگی کی اشیاء خریدنے کے لیے دور نہیں جانا پڑے گابلکہ یہ اشیاء حکومت کی رعایتی قیمت کے ساتھ پولیس لائن ہیڈکوارٹرز بآسانی میسر ہونگی، اس موقعہ پر سی پی اور اولپنڈی محمد احسن یونس کا کہناتھا کہ فورس کی فلاح و و یلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہاہے۔