Awareness campaign 66

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے سموگ صورتحال کے پیش نظر سموگ کنٹرول آگاہی مہم

راولپنڈی:چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے ایجوکیشن ونگ نے موجودہ سموگ صورتحال کے پیش نظر سموگ کنٹرول آگاہی مہم مزید تیز کر دی ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ کے انچارج آصف مرزا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سموگ کنٹرول کے پیش نظر ضلع راولپنڈی کے مختلف اڈہ جات اورشاہراہوں پر دھواں دینے والی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو فضائی آلودگی اورسموگ سے بچاﺅ سے متعلق آگاہی جاری رکھتے ہوئے گاڑی کے ڈرائیورز کو گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں سے فضائی آلودگی (سموگ)سے پیدا ہونے والے انسانی زندگی پر منفی اثرات اور اس کی وجہ سے ہونے والے ٹریفک حادثات اور اس سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ پمفلٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا کہنا تھا سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی شہریوں کے لیے صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے کوشاں و سرگر م عمل ہے انھوں نے سرکل کے تمام انچارجز کواحکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ دھواں دینے والی گاڑیوں کو تھانہ جات میں بند کیا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھواں دینے والی گاڑیاں نہ صرف ماحول کو آلودہ کرتی ہیں بلکہ اس سے بیماریاں پھیلنے کے امکانات بھی کئی گناہ بڑھ جاتے ہیں، دھواں ماحول اور انسان دونوں کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔لہذا ڈرائیورز اور گاڑی مالکان کو چاہیے کہ گاڑی کو درست حالت میں رکھتے ہوئے ہی روڈ پر لے کر آئیں۔