Polio 14

پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز

بچوں کو پولیو سے بچانے کے لئے حکومت کی جانب سے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم کا آغاز کر دیا گیا،

سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے پولیس ہیڈکوارٹرز کے ڈی ایس پی مسعود شہید ہسپتال میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا،

کینٹ کے علاقے میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران اور سول سوسائٹی کے افراد بھی موجود تھے،

راولپنڈی پولیس ضلع میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے فرائض بھی سرانجام دے رہی ہے،

11 جنوری سے شروع ہونے والی مہم کے دوران راولپنڈی میں 8 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلاۓ جائیں گے،

شہریوں کی حفاظت اور خدمت اولین ترجیح ہے، راولپنڈی پولیس کا ہر افسر ہر جوان جذبہ خدمت سے سرشار ہے، سی پی او

بچے ہمارا مستقبل ہیں، بچوں کی حفاظت اور ان کے بہتر مستقبل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لاۓ جا رہے ہیں، سی پی او