Search operation 58

تھانہ سول لائنز پولیس کا ٹاہلی موہری،حسن آباد،الف شاہ قبرستان اور گردونواح میں سرچ آپریشن

راولپنڈی:تھانہ سول لائنز پولیس کا ٹاہلی موہری،حسن آباد،الف شاہ قبرستان اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں، دکانوں اورافراد کی چیکنگ،سرچ آپریشن اے ایس پی سول لائنز کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائنز پولیس کا ٹاہلی موہری،حسن آباد،الف شاہ قبرستان اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوسول لائنز سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران68گھروں، 10دکانوں اورانفرادی طورپر30افرادکوچیک کرکے کوائف کا اندراج کیاگیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔