Refilling gas cylinders 69

غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 03ملزمان گرفتار،

راولپنڈی پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 03ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم محمد رضوان کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز،الیکٹرک کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم نجیب اللہ کو گرفتار کرکے گیس سلنڈرز،الیکٹرک کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد کر لیے،ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم وقار زیب کو گرفتارکرلیا، ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز،الیکٹرک کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوزاور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔