Open court 20

شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد

راولپنڈی :شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری،سی پی او نے کھلی کچہری میں شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ پولیس افسران کو احکامات جاری کیے، کھلی کچہری میں پولیس افسران بھی پیش ہوئے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے36 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی درخواستوں پر سی پی او راولپنڈی نے قانونی کاروائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواستیں متعلقہ پولیس افسران کو مارک کیں،سی پی ا و نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے اور مقدمات کی تفتیش شفافیت و میرٹ کی بنیاد پرکرتے ہوئے مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے،کھلی کچہری میں 14 پولیس افسران نے بھی پیش ہو کر درخواستیں دیں جن پر سی پی او نے پولیس افسران کے علاج و معالجہ کے لیے مالی امداد فراہم کرنے اور تبادلوں کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔