rawalpindi 82

راولپنڈی گلستان کالونی محلہ ٹاور کے عوام پتھر دور کی زندگی گزارنے پر مجبور

راولپنڈی گلستان کالونی لین نمبر3 محلہ ٹاور کی عوام اس جدید دور میں بھی پتھر جیسی زندگی گزارنے لگے نہ گیس ہے اور نہ ہی اب تک پانی کی لائنیں بھی بچھائی نہ جا سکی خصوصاََ محلہ ٹاور کے علاقے میں ٹینکر مافیا کا راج پیسے دو پانی لو کا نظام30 سال سے چلا آرہا ہے سردیوں میں گیس نہیں گرمیوں میں پانی نہیں عوام ذہنی اذیت کا شکار ہو گئے کافی عرصے سے مہنگے ٹینکر ڈلوانے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے کہا کہ چکلالہ کینٹ بورڈ کے افسران کا ٹینکر مافیا کیساتھ ملی بھگت کا یہ نتیجہ ہے کہ علاقے میں پانی کیلئے نہ تو ٹیوب ویل لگنے دینا اور نہ ہی پانی کی لائنیں بچھانے دینی الیکشن میں شیخ رشید اور انکے بھتیجے راشد شفیق، ایم پی اے چوہدری عدنان نے وعدہ کیا تھا الیکشن جیتنے کے بعد سب سے پہلے محلہ ٹاور میں پانی اور گیس پہنچاؤں گا جیتنے کے بعد نہ توایم پی اے چوہدری اور نہ ہی شیخ راشد شفیق نے اس ایریے کا رخ تک نہیں کیا عوام نے اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی سے پانی اور گیس کا مسئلہ پر فوری نوٹس کا مطالبہ کر دیا