Tick tock 59

خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار،

راولپنڈی:تھانہ سٹی پولیس کی اہم کاروائی،خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی گرفتار، ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا نوسربازوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ڈی پی او سٹی کی زیر نگرانی ایس ایچ اوسٹی اوران کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو تاج کمپنی کے قریب سے گرفتار کیا،گرفتار ملزمان کا نام انیزہ گوہر اور محمد بلال شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،ایس ایچ اونے بتایاکہ انیزہ گوہر اپنے آپ کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کرتی تھی،ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پرشیئر کرتے تھے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ڈی پی سٹی،ایس ایچ اوسٹی اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔