Glass factory 24

گلاس فیکٹری اور گردونواح میں سرچ آپریشن،

راولپنڈی:تھانہ وارث خان پولیس کا گلاس فیکٹری اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں،دوکانوں، کرایہ داروں اور کرایہ داری کوائف کی چیکنگ،سرچ آپریشن ایس ایچ اووارث خان کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان کے علاقے گلاس فیکٹری اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اووارث خان سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران97گھروں، 39ورکشاپوں،61کرایہ داروں اور ان کے کرایہ دارای کوائف کی چیکنگ جبکہ انفرادی طور پر 340افراد کو چیک کیا گیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔