cpo 65

سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تفتیش کی مد میں اب تک ہونے والے مختلف اخراجات کے بل ادا

سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تفتیش کی مد میں اب تک ہونے والے مختلف اخراجات کے بل ادا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی رواں مالی سال میں اب تک تفتیشی افسران کوبذریعہ کراس چیک 01کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد رقم کی ادائیگی، تفتیشی فنڈزکی ادائیگی کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر اور شفاف بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسران کو دوران تفتیش فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے تفتیشی فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں تاکہ تفتیشی فنڈز کی فراہمی میں تعطل کو دور کیا جاسکے،جس پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں ہونے والے مختلف اخراجات کے بل ادا کر دیے گئے،رواں مالی سال میں اب تک تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں 01کروڑ 30لاکھ روپے سے زائد کی رقم بذریعہ کراس چیک ادا کی گئی،فنڈز کے اجراء سے تفتیش میں درپیش مسائل کاحل اور تفتیشی عمل میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا۔